7 نومبر 2011 - 20:30

گوجال کے علاقے چوپرسن میں برفانی تودے کے نیچے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد قافلے کی صورت میں عید منانے افغانستان سے پاکستان آرہے تھے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق واقعہ ہنرہ گوجال میں چوپرسن کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں 17 افراد قافلے کی صورت میں افغانستان سے عید منانے پاکستان میں اپنے آبائی علاقوں کی طرف آرہے تھے کہ پاک افغان بارڈ پر چوپرسن کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے دیگر 14 افراد راستہ نہ ہونے کی وجہ سے واپس افغانستان لوٹ گئے۔ حادثے کے مقام پر سخت سردی اور 4 فٹ تک برف کی تہہ کے باعث امدادی کارروائیاں تاحال شروع نہیں ہوسکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

/110